Featuredسندھ

جاگیرداروں پر ٹیکس لگا کر پٹرول کی قیمتوں کو کم کیا جائے: حافظ نعیم

بجلی و پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف جماعت اسلامی کا کراچی میں احتجاج جاری ہے۔

مہنگائی اور بجلی و پیٹرول کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافے کیخلاف جماعت اسلامی نے کراچی میں 15 مقامات پر بھرپور احتجاج کیا۔

مظاہرین نے شاہراہ فیصل پر گاڑیاں کھڑی کرکے اور ہارن بجا کر احتجاج ریکارڈ کرایا۔ ایمبولینس کےلئے ایک ٹریک کھلا رہا۔

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے احتجاج سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج پٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف پرامن احتجاج کیا جارہا ہے، سرکاری افسران اور وزیروں کے ساتھ کارواں چلتے ہیں، ان گاڑیوں کو فری پیٹرول ملتا ہے، جس کی قیمت عوام سے وصول کی جارہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ عوام اپنے اور اپنے بچوں کے بہتر مستقبل،ظالم حکمرانوں سے نجات کے لیے پر امن و منظم مزاحمت اور جدو جہد کریں، نااہل اور کرپٹ حکمرانوں نے ملک کو ڈیفالٹ کے چکر میں 25کروڑ عوام کو ڈیفالٹ کر دیا۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر اس جاگیردار طبقے سے بھی ٹیکس لیا جائے تو بجلی و پیٹرول کی قیمتیں آدھی ہو سکتی ہیں، جاگیردار طبقے نے پورے سال میں صرف 4ارب روپے جبکہ ملازمت پیشہ طبقے نے 264ارب روپے کا ٹیکس ادا کیا، جاگیرداروں پر ٹیکس لگا کر پٹرول کی قیمتوں کو کم کیا جائے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close