Featuredسندھ

سندھ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری

5 نومبر کو 74 براہ راست نشستوں پر انتخابات ہوں گے

کراچی: الیکشن کمیشن نے سندھ میں ضمنی بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کردیا جس کے تحت 5 نومبر کو 74 براہ راست نشستوں پر انتخابات ہوں گے۔

قوائد کے تحت میئر اور ڈپٹی میئر کراچی کو بھی انتخابات میں حصہ لینا ہے جبکہ 19 اور 20 اکتوبر کو 812 مخصوص نشستوں پر کامیاب امیدواروں کا اعلان کیا جائے گا۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی کے 4 اور مجموعی طور پر سندھ کے 21 اضلاع میں 9 چیئرمین، 16 وائس چیئرمین، 8 ممبر ڈسٹرکٹ کونسل اور 41 جنرل ممبرز کی نشستوں کے لیے امیدوار 5 سے 7 اکتوبر 2023 تک کاغذات نامزدگی جمع کراسکیں گے۔
علاوہ ازیں 11 اکتوبر تک کاغذات کی جانچ پڑتال ہوگی، 16 تک اکتوبر ریٹرننگ افسر کے فیصلوں کے خلاف اپیل دائر کی جاسکے گی، 19 اکتوبر تک ان اپیلوں پر فیصلے ہونگے، امیدواروں کی دستبرداری کے لیے 21 اکتوبر کی تاریخ مقرر کی گئی ہے، 22 تاریخ کو انتخابی نشانات الاٹ کیے جائیں گے۔ 5 نومبر کو ان نشستوں پر صبح 8 سے شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے پولنگ ہوگی جبکہ 8 اکتوبر کو الیکشن کمیشن نتائج کا اعلان کرے گا۔

بلدیاتی ایکٹ کے تحت اس انتخابات میں میئر اور ڈپٹی میئر کراچی اور ڈپٹی میئر سکھر کو بھی انتخابات میں حصہ لینا ہے۔ دوسری جانب یونین کونسلز اور یونین کمیٹیوں کی مخصوص نشستوں پر 19 اکتوبر جبکہ کونسلز، کمیٹیز اور کارپوریشنز کی مخصوص نشستوں پر کامیاب امیدواروں کا اعلان 20 اکتوبر کو کیا جائے گا۔

دونوں کیٹگریز کی مخصوص نشستوں کے لیے پبلک نوٹس 2 اکتوبر کو جاری کیا جائے گا۔ ضمنی بلدیاتی الیکشن کے دوران متعلقہ ڈویژن اور اضلاع میں وفاقی اور صوبائی اداروں کے ترقیاتی منصوبوں کے اعلان، فنڈز کے اجرا، تبادلوں اور تقرریوں پر پابندی ہوگی،الیکشن کمیشن اور ریٹرننگ افسران کے دفاتر ہفتہ وار تعطیلات میں بھی کھلے رہیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close