Featuredپنجاب

پی آئی اے کا مالی بحران سنگین ہوگیا

 لاہور: رقوم کی عدم ادائیگی پر پی ایس او نے پی آئی اے کو تیل کی فراہمی روک دی۔

ی آئی اے کا مالی بحران سنگین ہوگیا، پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) نے جیٹ فیول دینے سے انکار کر دیا۔

پی آئی اے کی دو پروازیں لاہور ایئرپورٹ پر روک دی گئیں۔ اس حوالے سے بتایا گیا کہ رقوم کی عدم ادائیگی پر پی ایس او نے پی آئی اے کو تیل کی فراہمی روک دی۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق پی آئی اے کی شام 5 بجے لاہور سے کراچی جانے والی پرواز پی کے 305 اور 6 بجے لاہور سے مدینہ جانے والی پرواز پی کے 741 کو تیل فراہم نہیں کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ پی ایس او سے بات جیت کا سلسلہ جاری ہے اور ایندھن کی فراہمی کے ساتھ ہی پروازیں روانہ ہوجائیں گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close