Featuredاسلام آباد

مجھے آج تک کسی نے پریس کانفرنس کرنے کا نہیں کہا، چوہدریپرویز الہیٰ

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ نے دعویٰ کیا ہے کہ انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ ( آئی ایم ایف ) اور یورپی یونین کے حکام پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان سے ملنے اڈیالہ جیل میں آتے ہیں۔

جمعرات کے روز عدالت میں پیشی کے وقت صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے چوہدری پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ چیئرمین پی ٹی آئی اڈیالہ جیل میں میرے ساتھ والے سیل میں قید ہیں اور وہاں انہیں آئی ایم ایف اور یورپی یونین کے لوگ ملنے آتے ہیں۔

چوہدری پرویزالہٰی نے خدا کی قسم اٹھاتے ہوئے کہ ’ مجھے آج تک کسی نے پریس کانفرنس کرنے کا نہیں کہا‘۔

سابق وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ہمارے شروع سے ہی اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ اچھے تعلقات رہے ہیں، اس بار الیکشن کی تاریخ سپریم کورٹ سے ملی ہے ، امید ہے دھاندلی نہیں ہوگی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ ( ن ) کے پاس لاہور سمیت پورے پاکستان میں الیکشن لڑنے کے لئے بندے نہیں ہیں جبکہ چیئرمین پی ٹی آئی کو اتنے ووٹ پڑیں گے جس کی کوئی حد نہیں ہوگی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close