Featuredاسلام آباد

7 لاکھ سے زیادہ نان فائلرز کو نوٹسز جاری

اسلام آباد: فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے 7 لاکھ سے زیادہ نان فائلرز کو نوٹسز جاری کردیے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیکس گوشوارے جمع نہ کروانے والوں کو نوٹس انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کی رہنمائی کے بعد جاری کیے گئے۔

نان فائلرز کو نوٹس بینکوں اور بجلی بلوں کے مطابق جانچ کر کے بھجوائے گئے۔
ٹیکس گوشوارے جمع نہ کروانے والوں سے کہا گیا کہ فوری طور پر گوشوارے جمع کروائیں۔

نوٹسز کے بعد ٹیکس جمع نہ کروانے والوں کی موبائل فون سم بلاک کی جائے گی۔ دوسرے مرحلے میں ٹیکس نادہندگان کے بجلی کے کنکشنز منقطع کردیے جائیں گے۔

ایف بی آر نے اس سال 10 لاکھ سے زائد نئے افراد کو ٹیکس نیٹ میں لانے کا ہدف رکھا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close