Featuredسندھ

متحدہ قومی موومنٹ کا پنجاب میں انتخابات کی تیاریوں کا آغاز

متحدہ قومی موومنٹ نے پنجاب میں انتخابات کی تیاریوں کا آغاز کردیا ۔ پارٹی ٹکٹس کی تقسیم کے لیے آٹھ رکنی پارلیمانی بورڈ تشکیل دے دیا گیا۔۔

تفصیلات کے مطابق بین الصوبائی تنظیمی کمیٹی کے جوائنٹ انچارج زاہد ملک پارلیمانی بورڈ کا سربراہ مقرر کردیا گیا۔ پارلیمانی بورڈ میں صدر پنجاب عابد گجر،صدر سنٹرل پنجاب شاہین انور گیلانی شامل ہیں۔ صدر اپر پنجاب متین خان،صدرجنوبی پنجاب ایاز علی شیخ بھی بورڈ کا حصہ ہیں۔ بورڈ میں سینئر نائب صدوراظہار قریشی، آغا جانی، سیکرٹری جنرل پنجاب کرامت علی شیخ کو بھی شامل کیا گیا ہے۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کا کہنا ہے کہ سردی کا جواز بناکر انتخابات ملتوی کرنے کامؤقف درست نہیں جبکہ ملک میں سیکیورٹی سے متعلق صورتحال بھی تسلی بخش ہے۔

الیکشن کمیشن میں عام انتخابات ملتوی کرنے کی درخواستوں پر مشاورت کی گئی۔ حکام کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن میں دائر درخواستیں ٹھوس وجوہات پیش کرنے میں ناکام ہوگئی، ملک کے بیشترعلاقوں میں سردی سے متعلق مؤقف میں کوئی دم نہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close