Featuredبلوچستانکشمیر

شدید سردی، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات کے مطابق مختلف کشمیر اور بلوچستان کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے تاہم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بالائی مغربی علاقوں میں موسم شدید سرد اور مطلع ابرآلود رہے گا جبکہ کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں چندمقامات پر ہلکی بارش متوقع اور بلوچستان کے جنوب مغربی علاقوں میں تیز ہواؤں،گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

ترجمان کے مطابق شمال مشرقی پنجاب کےمیدانی علاقوں میں صبح کےاوقات میں ہلکی دھند کا امکان ہے، اسلام آباد اور گرد ونواح میں موسم سرداور مطلع جزوی ابرآلودرہے گا۔

دوسری جانب گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سکردو اور کالام میں درجہ حرارت منفی 8، استور میں درجہ حرارت منفی7، گلگت میں منف5 5، ہنزہ میں پارہ منفی4، اسلام آباد میں3 ریکارڈ کیا گیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close