Featuredپنجاب

محسن نقوی کے عوامی مفاد کے منصوبے آگے بڑھائیں گے، مریم نواز

نامزد وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کے عوامی مفاد کے منصوبوں کے آگے بڑھائیں گے۔

نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی جاتی امرا آمد ہوئی جہاں نامزد وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ان کا خیرمقدم کیا۔

ملاقات کے دوران،محسن نقوی نے مریم نواز کومبارکباد پیش کی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جبکہ نامزد وزیراعلیٰ پنجاب کو صوبے میں گورننس بارے اہم معاملات پر آگاہ بھی کیا۔

محسن،نقوی کا کہنا تھا کہ مریم نواز تاریخ کی پہلی خاتون وزیراعلی پنجاب ہونا ایک روشن مثال ہے ، آپ کی کامیابی کے لئے دعا گو ہوں اور ہمیں پورا یقین ہے کہ آپ پنجاب میں عوامی خدمت کی نئی تاریخ لکھیں گی۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب اورعوام کی بھلائی کے مشن میں میری معاونت آپ کو حاصل رہے گی۔

دوسری جانب مریم نواز نےمحسن نقوی کی نگران وزیراعلیٰ کے طور پر عوامی خدمات کو سراہا اور انہوں نے کہا کہ آپ کے شروع کردہ عوامی مفاد کے منصوبوں کو آگے بڑھائیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close