Featuredاسلام آباد

سردار ایاز صادق 199 ووٹ لے کر قومی اسمبلی کے نئے اسپیکر منتخب

عامر ڈوگر نے 91 ووٹ حاصل کیے، ایک ووٹ مسترد ہوا

اسلام آباد: سردار ایاز صادق قومی اسمبلی کے 23 ویں اسپیکر منتخب ہو گئے، ڈپٹی اسپیکر کے لیے ووٹنگ جاری ہے

ایوان میں 291 ارکان نے ووٹ کاسٹ کیے جس میں سے ایاز صادق نے 199 اور اور عامر ڈوگر نے 91 ووٹ حاصل کیے، ایک ووٹ مسترد ہوا۔

جے یو آئی ف اور  بی این پی نے اسپیکر کے انتخاب کا بائیکاٹ کیا اور محمود خان اچکزئی نے بھی رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔ جے یو آئی کے 7، بی این پی اور پی کے میپ کا ایک ایک ووٹ کاسٹ نہیں ہوا۔

اسپیکر کے لیے ہونے والے انتخاب کا عمل اورووٹوں کی گنتی مکمل ہونے کے بعد اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ ایاز صادق اسپیکر قومی اسمبلی منتخب ہو گئے ہیں۔

نو منتخب اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا، بائیسویں اسپیکر راجہ پرویز اشرف نے ان سے حلف لیا۔

حلف اٹھانے کے بعد نو منتخب اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے پارلیمان کا ایوانِ زیریں سنبھال لیا۔

نئے اسپیکر سے حلف لینے کے بعد راجہ پرویز اشرف بطور اسپیکر سبکدوش ہو گئے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close