Featuredسندھ

کراچی؛ پاک فوج کے بارش کے باعث جمع پانی کی نکاسی کیلئے اقدامات

پاک فوج کا کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش کے باعث جمع پانی کی نکاسی کیلئے اقدامات جاری ہیں۔

پاک فوج نےبارش کےحوالےسےمحکمہ موسمیات کی حالیہ پیشنگوئی کےمطابق ایڈوانس حکمت عملی تیار کر رکھی تھی،حالیہ بارش کے نتیجے میں صورتحال مکمل کنٹرول میں رہی۔

پاک فوج کی ٹیموں نےڈرینج سسٹمز اورپمپنگ کے ذریعے پانی کی نکاسی کا سلسلہ مسلسل جاری رکھا،بر وقت حکمت عملی کے باعث شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا نہیں پڑا۔

پاک فوج کےجوان شہر کے مختلف علاقوں میں ریسکیو ٹیموں کے ہمراہ ابھی بھی موجود ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Check Also
Close
Back to top button
Close