Featuredپاکستان

حالیہ بارشوں سے پنجاب، بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں سیلاب کا خدشہ

نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے حالیہ بارشوں کے باعث بلوچستان، پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں سیلاب کا خدشہ ظاہر کردیا۔ انتظامی اداروں کو ہنگامی صورتحال سے نمٹنےکیلئے تیار رہنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

این ڈی ایم اے کیجانب سے جاری الرٹ میں کہا گیا ہے کہ ملک میں بارشوں کا حالیہ سلسلہ 22 اپریل تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ جس کے باعث بلوچستان میں کیچ، قلات، خضدار اور آواران کے علاقوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔

اعلامیے کے مطابق خیبرپختونخوا میں دیرملاکنڈ، صوابی، کوہستان، مردان، شانگلہ، چارسدہ، سوات، نوشہرہ میں سیلاب کاخدشہ ہے جبکہ پنجاب میں ڈیرہ غازی خان اورراجن پور میں بھی سیلابی صورتحال ہوسکتی ہے۔

این ڈی ایم اے کے مطابق 25 سے 29 اپریل کے دوران بلوچستان، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیرمیں مزید بارش اور ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close