Featuredخیبر پختونخواہ
میری اور بیرسٹر گوہر کی آرمی چیف سے ملاقات ہوئی تھی،علی امین گنڈا پور

وزیراعلی کے پی علی امین گنڈاپور نےمیڈیا سے گفتگو میں کہامیری آرمی چیف سےملاقات ہوئی تھی،اسکے بعد دیگر جماعتوں کے ہمراہ بھی ملے، ملاقات میں چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر بھی موجود تھے۔
دوسری جانب حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کا تیسرا اجلاس کچھ دیر بعد پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔اجلاس کی صدارت اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کریں گے،جس میں پی ٹی آئی تحریری طور پر اپنے مطالبات پیش کرے گی۔
پی ٹی آئی کمیٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس سے متعلق بانیٔ پی ٹی آئی سے مکمل ہدایات لے کر مطالبات کو تحریری شکل دے دی گئی ہے
دوسری جانب حکومتی کمیٹی کے ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے مطالبات سامنے آنے کے بعد ہم بھی اپنی قیادت کو اعتماد میں لیں گے۔