Featuredتعلیم و ٹیکنالوجی

ڈیجیٹل نیشن پاکستان ترمیمی بل 2024 کثرت رائے سے منظور

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے آئی ٹی نےڈیجیٹل نیشن پاکستان ترمیمی بل دوہزار چوبیس کثرت رائے سےمنظور کرلیا،قائمہ کمیٹی میں بل کے حق میں 10 ووٹ پڑے جبکہ 6 ارکان نے بل کی مخالفت میں ووٹ دیا۔

بل کےتحت حکومت نیشنل ڈیجیٹل کمیشن اورپاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی کے نام سے 2 نئے ادارےقائم کرے گی،دونوں اداروں کی مدد سے ملک کےمختلف شعبوں کو آپس میں جورکرسرکاری امورکو ڈیجیٹلائز کیا جائےگا، اس بل کا مقصد کیا ہے اور عام شہریوں کی زندگیوں پر کس طرح اثرانداز ہوگا۔

بل کےتحت وزیراعظم کی سربراہی میں نیشنل ڈیجیٹل کمیشن کاقیام عمل میں لایا جائےگا،چاروںصوبوں کے وزرائے اعلیٰ، اہم وفاقی وزرا ،نادرا،پی ٹی اےاوراہم سرکاری اداروں کے نمائندگان کمیشن میں شامل ہونگے، ہرشہری کے لیےایک ڈیجیٹل آئی ڈی بنانےکی بھی تجویز ہےجس میں اس کی صحت،تعلیم، اور اثاثوں سمیت تمام معلومات شامل ہوں گی۔

وزیر آئی ٹی شزہ فاطمہ نےکہا اس کا مقصد یہ ہےایک شہری کےکنٹرول میں ہو اسکی شناخت اسکی ڈاکومنٹیشن جب بھی ڈیجیٹل أییڈنٹیٹیز کریٹ ہونگی ڈیٹا ایکسچیج لیئربنیں گی صحت تعلیم بینکنگ سمیت تمام ڈیٹاشہری کےموبائل میں ہوگا۔

ڈیجیٹل شناخت کےتحفظ کیلئےڈیٹا ایکسچینج لیئربنیں اپوزیشن ارکان نے عجلت میں بل کی منظوری کو غیرضروری قراردیا،اُن کا کہنا تھا کہ ڈیٹا پروٹیکشن کے بغیر بل کی مںظوری شکوک کو بڑھا رہی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close