Featured

مولانا فضل الرحمان اپنے سیاسی گڑھ سے قومی اسمبلی کی دونوں نشستیں گنوا بیٹھے، پی ٹی آئی کا کلین سوئپ، کس نے شکست دی جان کر آپ۔۔

ڈیرہ اسماعیل خان میں قومی اسمبلی کے دونوں حلقوں NA 38 اور NA 39 پہ جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان شکست سے دوچار ہیں۔ قومی اسمبلی کے حلقہ NA 38 میں اب تک موصول ہونے والے نتائج کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء سردار علی امین خان گنڈہ پور ساڑھے نو ہزار ووٹ لیکر پہلے، مولانا فضل الرحمان چار ہزار ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پہ ہیں جبکہ آزاد امیدوار سینیٹر وقار تیسرے نمبر پہ ہیں۔ اسی طرح ڈیرہ اسماعیل خان کے دوسرے حلقے NA 39 پہ پی ٹی آئی کے شیخ یعقوب 16185 ووٹ لیکر پہلے جبکہ مولانا فضل الرحمان 6225 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پہ ہیں۔ اس طرح مولانا فضل الرحمان قومی اسمبلی کے دونوں حلقوں سے بری طرح شکست سے دوچار ہیں اور قومی اسمبلی کی دونوں سیٹیں پی ٹی آئی بڑے مارجن کے ساتھ جیت رہی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close