More share buttons
Share with your friends










Submit
Featuredسندھ

کراچی، 42 افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث سرکاری افسر گرفتار

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

کراچی: محکمہ صحت سندھ کے ایک افسر ساجد کو کراچی پولیس نے گرفتار کیا ہے جس پر مبینہ طور پر 42 افراد کی ٹارگٹ کلنگ کا الزام ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق ایس ایس پی ایسٹ غلام اظفر مہیسر نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ ملزم سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث ہے۔ ایس ایس پی ایسٹ نے بتایا کہ ٹارگٹ کلر ساجد 42 لوگوں کو قتل کرچکا ہے اور اس کی عمر ٹارگٹ کلر کی عمر 48 سال ہے۔

غلام اظفر کا کہنا تھا کہ بہادر آباد پولیس نے ملزم کو گرفتار کیا، جس کا تعلق ایم کیو ایم لندن سے ہے اور ٹارگٹ کلر کو ٹیکنالوجی کی مدد سے ڈٹیکٹ کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ مذکورہ ٹارگٹ کلر نے پارٹی کے حکم پر بلوچ، سندھی اور اپنے ہی لوگوں کو شک کی بنیاد پر بھی مارا۔ ایس ایس پی ایسٹ کا کہنا تھا کہ ملزم سے برآمد نائم ایم ایم کی فارنزک کیلئے بھیج دیا گیا ہے اور ساجد کی نشاندہی پر ایک پستول اور دستی بم برآمد کیا گیا ہے۔

غلام اظفر نے بتایا کہ 2014ء میں آخری واردات کے بعد ملزم تبلیغی جماعت میں لگا ہوا تھا، ملزم کا گروہ بیس سے پچاس افراد پر مشتمل ہے اور بیشتر ساتھی مارے جاچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملزم نے دو پولیس اہلکاروں، ایکسائز افسر اور ڈائریکٹر ایجوکیشن کو بھی مارا، محکمہ تعلیم کے افسر کو ٹرانسفر پوسٹنگ نہ کرنے پر مارا۔ ان کا کہنا تھا کہ ملزم نے جن پارٹی افراد کا نام لیا ہے اسے دیکھ رہے اور ملوث مجرموں کی گرفتاری کے لئے کارروائیاں کررہے ہیں۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
ٹیگز
مزید دیکھیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے