Featuredاسلام آباد

میگا کرپشن کے مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانا نیب کی اولین ترجیح ہے، جسٹس جاوید اقبال

اسلام آباد: چیئر مین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا ہے کہ میگا کرپشن کے مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانا نیب کی اولین ترجیح ہے، بدعنوانی تمام برائیوں کی جڑ ہے جس کا خاتمہ نیب سمیت تمام پاکستانیوں کی ذمہ داری ہے۔جمعرات کو یہاں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ نیب’’ احتساب سب کیلئے‘‘ کی پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ہے کیونہ فیس نہیں بلکہ کیس کو ٹھوس شواہد اور قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچانے پر یقین رکھتا ہے۔

انہوں نے کہاکہ بدعنوانی تمام برائیوں کی جڑ ہے جس کا خاتمہ نیب سمیت تمام پاکستانیوں کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہاکہ نیب ملک سے بدعنوانی کے خاتمے کیلئے زیرو ٹالرنس کی حکمت عملی پر عمل پیرا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ملک کی دولت لوٹنے والے بدعنوان عناصر‘ اشتہاری اور مغرور ملزمان کی گرفتاری کیلئے تمام قانونی تقاضے پورے کرنے پر یقین رکھتا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close