Featuredاسلام آباد

مقبوضہ کشمیر خودکش حملہ، پاکستان نے بھارتی الزام مسترد کردیا

اسلام آباد: پاکستان نے بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں خود کش حملے کا تعلق پاکستان سے جوڑنے پر سخت مذمت کرتے ہوئے الزام کو مسترد کردیا۔

دفتر خارجہ نے مقبوضہ کشمیر میں خودکش حملے پرردعمل میں کہا کہ پلواما خود کش حملے پرگہری تشویش ہے، دنیا کے کسی بھی حصے میں پُرتشدد کارروائی کی ہمیشہ مذمت کی ہے جب کہ بغیرتحقیقات پاکستان سے تعلق جوڑنے کی بھارتی کوششوں کومسترد کرتے ہیں۔

دوسری جانب سفارتی ذرائع کے مطابق پلوامہ حملے سے متعلق پاکستانی ہائی کمشنرکو بھارتی دفترخارجہ نے طلب کرلیا ہے، جس پرپاکستان کی جانب سے سفارتی سطح پرسخت جوابی موقف دیئے جانے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روزضلع پلوامہ میں زوردارکاربم دھماکے میں 44 بھارتی فوجی ہلاک اوردرجنوں زخمی ہوگئے تھے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close