Featuredاسلام آباد

سعودی ولی عہد نے خود کو سعودی عرب میں پاکستان کا سفیر کہہ کر پاکستانی عوام کے دل جیت لئے، عمران خان

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد کی پاکستان آمد پر کہا ہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے پاکستان کے عوام کے دل جیت لئے ہیں۔ اپنے ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان نے کہاکہ گزشتہ روز میں نے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے جب کہا کہ وہ سعودی عرب میں کام کرنے والے 25 لاکھ پاکستانیوں کے ساتھ اپنوں جیسا سلوک کریں تو انہوں نے اس کے جواب میں کہا کہ انہیں سعودی عرب میں پاکستان کا سفیر سمجھا جائے۔ وزیراعظم نے کہاکہ سعودی ولی عہد نے یہ کہہ کر پاکستان کے عوام کے دل جیت لئے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close