Featuredاسلام آباد

شہزادہ محمد بن سلمان اگر پاکستان میں الیکشن لڑیں تو مجھ سے زیادہ ووٹ لیں، عمران خان

اسلام آباد: پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ سعودی ولی عہد شہزاد محمد بن سلمان اتنے مقبول ہیں کہ اگر پاکستان میں الیکشن لڑیں تو مجھ سے زیادہ ووٹ لیں۔ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز سعودی ولی عہد نے خود کو پاکستان کا سفیر کہہ کر پاکستانیوں کے دل جیت لیے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ آج جب میں نے اپنا فون دیکھا تو مجھے لگا کہ شہزادہ سلمان پاکستان میں اتنے مقبول ہیں کہ اگر وہ یہاں الیشکن لڑیں تو مجھ سے زیادہ ووٹ حاصل کریں۔ سعودی ولی عہد گزشتہ روز اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ پاکستان پہنچے تھے اور دونوں ممالک کے درمیان تقریباً 20 ارب ڈالر کے معاہدوں پر دستخط ہوئے ہیں۔ سعودی ولی عہد کو صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی جانب سے پاکستان کے سب سے بڑے سول اعزاز ’نشان پاکستان‘ سے بھی نوازا گیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close