Featuredاسلام آباد

عمران خان کی عظیم قیادت میں پاکستان ترقی کررہا ہے اور آئندہ سالوں میں بڑی معیشت بنے گا، محمد بن سلمان

اسلام آباد: سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے وزیراعظم عمران خان کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ عظیم قیادت پاکستان کو درست سمت میں لے جارہی ہے۔

پاکستان کا دو روزہ دورہ مکمل ہونے کے بعد روانگی کے موقع پر نور خان ایئر بیس پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ پاکستان جغرافیائی تذویراتی لحاظ سے اہم ملک ہے اور ہم اسے اپنا گھر سمجھتے ہیں۔

سعودی ولی عہد کا کہنا تھا کہ عمران خان کی عظیم قیادت میں پاکستان ترقی کررہا ہے اور آئندہ سالوں میں بڑی معیشت بنے گا، پاکستان کی ترقی کے بہت مواقع موجود ہیں اور ترقی کے سفر میں ہم پاکستان کے ساتھ ہیں، اس لیے اپنا سرمایہ اور کوششیں یہاں لگارہے ہیں، جو سمجھوتے ہوئے یہ صرف شروعات ہے، اور مستقبل میں مزید سرمایہ کاری کریں گے۔

محمد بن سلمان کا کہنا تھا کہ پاکستان کی عظیم قیادت ملک کو درست سمت میں لے جارہی ہے، 2030 میں پاکستان دنیا کی دوسری بڑی معیشت بنے گا اور چین پہلے نمبر پر ہوگا، پاکستان کو یقینا اپنے پڑوسی ممالک سے بہت فائدہ پہنچے گا۔

وزیراعظم عمران خان

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر سعودی ولی عہد کے خود کو پاکستان کا سفیر کہنے کے بیان کو بہت سراہا گیا، اگر محمد بن سلمان پاکستان میں الیکشن لڑیں گے تو انہیں مجھ سے زیادہ ووٹ ملیں گے، پاکستان کو آپ اپنا دوسرا گھر سمجھیں۔

وزیراعظم نے سعودی جیلوں سے پاکستانی قیدیوں کی رہائی پر محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک میں بہت سی مفاہمتی یاد داشتوں پر دستخط ہوئے اور پہلی مرتبہ باہمی تعلقات تمام شعبوں کا احاطہ کر رہے ہیں، پاکستان کا جغرافیائی تذویراتی محل وقوع اور سعودی عرب کی بعض شعبوں میں برتری ان دونوں کے امتزاج سے مستقبل میں بہت فائدہ ہوسکتا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close