Featuredاسلام آباد

نیب نے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو گرفتار کرلیا

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) نے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو اسلام آباد سے گرفتار کیا ہے، ان پر آمدن سے زائد اثاثوں کا الزام ہے۔ ذرائع کے مطابق نیب کافی عرصے سے آغا سراج درانی کے خلاف تحقیقات کر رہا ہے اور اس میں اب اہم پیشرفت سامنے آئی ہے جس کی بنیاد پر نیب نے پیپلزپارٹی کے رہنما اور اسپیکر سندھ اسمبلی کی گرفتاری کا فیصلہ کیا۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ اس حوالے سے نیب ہیڈ کوارٹر اسلام آباد میں آج اہم اجلاس ہوا جس میں بتایا گیا کہ آغا سراج درانی اسلام آباد میں ہی موجود ہیں۔ ذرائع کے مطابق نیب نے آغا سراج درانی کو اسلام آباد کے ایک نجی ہوٹل سے گرفتار کیا ہے جس کے تھوڑی دیر بعد ہی انہیں نیب کے دفتر منتقل کردیا گیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close