Featuredتجارت

عمران حکومت کیلئے اخراجات پورے کرنا بھی مشکل، کھربوں کے قرضے بھی کم پڑگئے

اسلام آباد: تحریک انصاف کی عمران حکومت کیلئے اخراجات پورے کرنا بھی مشکل ہوگیا، کھربوں روپے کے قرضے بھی کم پڑ گئے، دو ہفتے کے دوران اوسطا ًروزانہ 9 ارب 19 کروڑ روپے کے نئے نوٹ جاری کیے گئے۔ اسٹیٹ بینک کے مطابق فروری کے پہلے دو ہفتوں میں 128 ارب 67 کروڑ 13 لاکھ روپے کے نئے نوٹ جاری کیے گئے، جس سے ملک میں زیر گردش نوٹوں کا حجم اس دوران 128 ارب 67 کروڑ روپے کے اضافے سے ملکی تاریخ میں پہلی بار 49 کھرب 73 ارب 44 کروڑ روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

حکومت کچھ عرصہ تو صرف قرض لے کر ہی اخراجات پورے کرتی رہی، لیکن اب قرض کے ساتھ ساتھ نوٹوں کی چھپائی بھی شروع ہوگئی ہے۔ دو ہفتوں کے دوران حکومت نے قرضوں کی واپسی اور دوسرے اخراجات پورے کرنے کیلئے مرکزی بینک سے 99 ارب روپے، جبکہ کمرشل بینکوں سے 21 کھرب 58 ارب روپے قرض بھی لیا۔ اقتصادی ماہرین کے مطابق حکومت آمدنی کے مطابق خرچ کرنے کی بجائے بے تحاشہ قرض لینا اور نئے نوٹ چھاپنا شروع کر دیتی ہے، اس کو نتیجہ مہنگائی کی صورت میں عوام کو بھگتنا پڑتا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close