Featuredدنیا

پلوامہ حملہ پاکستان نہیں، مودی سرکار نے خود کروایا، بھارت سے ایک اور چارچ شیٹ آگئی

نئی دہلی؛ بھارتی سماجی رہنما ومن میشرام نے کہاہے کہ پلوامہ حملہ مودی سرکار نےخود کرایا تھا کیونکہ کابینہ کمیٹی سیکیورٹی کے اجلاس میں معلوم ہوگیا تھا کہ ایسا ہونے والا ہے، بھارتی سرکار نے ایسا ہونے دیا تاکہ پاکستان مردہ بادکہنے کاموقع ملے، مودی سرکارکے ظالمانہ فیصلوں کے خلاف احتجاج سے توجہ ہٹانے کے لیے یہ ڈرامہ رچایا گیا۔ پلوامامیں بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کی ذمہ دارمودی حکومت ہے۔وہ جوان کہہ رہے تھے کہ ہمیں ایئرلفٹنگ کروایاجائے، کچھ لاکھ روپے کی بات تھی لیکن سرکارنے ان کی بات نہیں مانی۔

بھارتی ٹی وی کے مطابق ریاست اتر پردیش کے علاقے بالیا میں خطاب کرتے سماجی رہنما ومن میشرام کا کہنا تھا کہ بھارت سرکار کے پاس آٹھ دن پہلے خبر تھی کہ ان لوگوں کو مارا جارہا ہے، بھارت سرکار کے پاس آئی بی کی رپورٹ تھی۔

ومن میشرام نے کہا کہ کابینہ کمیٹی سیکیورٹی کے اجلاس میں معلوم ہوگیا تھا کہ ایسا ہونے والا ہے، بچانے کے بجائے اْن کو مروایا اور نام پاکستان کا لے رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت سرکار نے ایسا ہونے دیا تاکہ پاکستان مردہ بادکہنے کاموقع ملے۔سماجی رہنما نے اپنے خطاب میں کہا کہ پلوامامیں بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کی ذمہ دارمودی حکومت ہے۔وہ جوان کہہ رہے تھے کہ ہمیں ایئرلفٹنگ کروایاجائے، کچھ لاکھ روپے کی بات تھی لیکن سرکارنے ان کی بات نہیں مانی۔

ومن مشرام نے کہا کہ مودی کے پاس سوالوں کاجواب نہیں تو سارا معاملہ پاکستان کی طرف لیجایاجائے۔ سرکار کو 8 دن پہلے معلوم تھا تو حملے کوکیوں نہیں روکا۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے42 لوگوں کونہیں مارابلکہ تم نے را ہے۔ پاکستان سے آرڈی ایکس کا مواد اورگاڑی کیسے آئی ؟ تمام سیکیورٹی فورسزکے باوجود روکنے کاکام کیوں نہیں کیا؟اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ مودی سرکارکے ظالمانہ فیصلوں کے خلاف احتجاج سے توجہ ہٹانے کے لیے یہ ڈرامہ رچایا گیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close