Featuredاسلام آباد

ہم کسی بھی ملک کے بارے منفی عزائم نہیں رکھتے لیکن اپنا دفاع کرنا جانتے ہیں، صدر عارف علوی

اسلام آباد: صدر مملکت عارف علوی کا کہنا ہے کہ پاک افواج اس ملک کے دفاع کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔ اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت عارف علوی کا کہنا تھا کہ ہماری افواج نے ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ کیا، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک افواج نے جانیں قربان کیں، ہماری افواج دہشت گردی سے نمٹنے میں وسیع تجربہ رکھتی ہے، دہشت گردی کے خلاف جنگ کیسے لڑنی ہے ہم دنیا کو سکھا سکتے ہیں۔

صدرعارف علوی کا کہنا تھا کہ دنیا میں کسی کو یہ سوچنا بھی نہیں چاہیے کہ کوئی ہمیں نقصان پہنچا سکتا ہے، پاک افواج اس ملک کے دفاع کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے، ہم کسی بھی ملک کے بارے منفی عزائم نہیں رکھتے لیکن ہم اپنا دفاع کرنا جانتے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close