Featuredاسلام آباد

پاکستان کشیدگی نہیں چاہتا، مجبور کیا گیا تو پوری طرح تیار ہیں، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد: پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان نے بھارت کو سرپرائز دینے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے باقاعدہ وارننگ کے بعد دن کی روشنی میں حملہ کیا، پاکستان کشیدگی نہیں چاہتا، مجبور کیا گیا تو پوری طرح تیار ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی دفتر خارجہ کے ترجمان ڈاکٹر فیصل نے کہا پاکستان نے دن کی روشنی میں مکمل آگاہی کے ساتھ کارروائی کی، پاکستان ایئرفورس نے اپنی فضائی حدود سے کارروائی کی، 2بھارتی جنگی طیاروں کو دن کی روشنی میں نشانہ بنایا گیا۔

ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ یہ بھارتی جارحیت کا جواب نہیں، پاکستان نے مادروطن کے دفاع کی صلاحیت کا اظہار کیا، پاکستان کشیدگی نہیں چاہتا، مجبور کیا گیا تو پوری طرح تیار ہیں۔ ڈاکٹر فیصل نے کہا پاکستان کسی بھی جارحیت کا جواب دینے کے لئے مکمل تیار ہے، پاکستان نے باقاعدہ وارننگ کے بعد دن کی روشنی میں حملہ کیا۔

یاد رہے پاکستان نے 2 بھارتی جنگی طیارے مار گرائے، ایک بھارتی طیارے کا ملبہ پاکستانی حدود میں گرا، جس کے بعد ایک بھارتی پائلٹ کو پکڑ لیا گیا جبکہ دوسرے کی تلاش جاری ہے۔ ایک بھارتی طیارے کا ملبہ مقبوضہ کشمیر کی حدود میں گرا اور مقبوضہ کشمیر میں گرنے والے طیارے کے دونوں پائلٹ ہلاک ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ دونوں طیاروں نے پاکستانی ایئر اسپیس کو عبور کرنے کی کوشش کی تھی، جس کے سبب پاکستان کی جانب سے انہیں نشانہ بنایا گیا ہے۔

بعد ازاں ڈی جی آئی ایس پی آر نے اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی فضائیہ نے پاکستان کی سرحدی حدود عبور کی، جس کے بعد پاک فضائیہ نے انہیں مار گرایا ہے۔ ایک طیارہ آزاد جموں کشمیر کی حدود میں گرا ہے اور دوسرا بھارتی مقبوضہ کشمیر میں گرا ہے، زمین پر موجود افواج نے ایک پائلٹ کو بھی حراست میں لیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close