Featuredپنجاب

گرفتار بھارتی پائلٹ نے میڈیا کے سامنے اپنا بیان ریکارڈ کروا دیا

راولپنڈی: پاکستان ائیر فورس کے مایہ ناز شاہینوں نے بھارت کا غرور خاک میں ملاتے ہوئے اس کے 2 طیارے مار گرائے اور ونگ کمانڈر سمیت 2 بھارتی پائلٹ گرفتار کر لئے۔ ابھی نندن ونگ کمانڈر کو میڈیا کے سامنے بھی پیش کر دیا گیا۔ بھارتی لڑاکا طیارے کے پائلٹ ابھی نندن نے میڈیا کے سامنے اپنا نام اور انڈین ایئر فورس کا سروس نمبر بتایا۔ ابھی نندن کا کہنا تھا کہ وہ بھارتی فضائیہ میں ونگ کمانڈر ہے اور اس کا سروس نمبر 27981 اور مذہب ہندو ہے۔ یاد رہے کہ پاکستان نے بھارتی دراندازی کا جواب دیتے ہوئے دو بھارتی طیارے مار گرائے اور ایک بھارتی پائلٹ کو گرفتارکرلیا تھا۔

گرفتار بھارتی پائلٹ کا بیان

 واضح رہے پاکستان نے کاروائی کے دوران دو بھارتی پائلٹس کو گرفتار کر لیا تھا، جن میں سے ایک زخمی بھارتی فوجی کا سی ایم ایچ میں علاج جاری ہے۔ بھارتی میڈیا نے پاکستانی فضائیہ کی جانب سے 2 بھارتی طیارے گرانے کو حقائق کے منافی قرار دیا تھا تاہم پاکستان نے بھارتی پائلٹ میڈیا کے سامنے پیش کر کے بھارت کے اس نئے جھوٹ کا بھی پول کھول دیا۔
گرفتار بھارتی پائلٹ کا بیان

قبل ازیں ڈی جی آئی ایس پی آر نے پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں، پاکستانی میڈیا نے ذمہ دارانہ کردار ادا کیا۔ آج ہماری کارروائی ملکی دفاع کیلئے تھی، بھارت کو پیغام دے دیا کہ ہم صلاحیت کے باوجود امن چاہتے ہیں۔ اپنی ٹویٹ میں ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے کہا تھا کہ پاکستانی حدود کی خلاف ورزی پر کارروائی کی، پاکستان نے 2 بھارتی طیارے مار گرائے، 2 بھارتی پائلٹ گرفتار کر لئے۔ ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے بتایا کہ زمین پر موجود اہلکاروں نے دو بھارتی پائلٹوں کو گرفتار کرلیا، جبکہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق 2 پائلٹ بھی مارے گئے۔
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close