Featuredپنجاب

پاک فوج کے ساتھ ٹائم گزارا ہے، پاک فوج بہت ہی پروفیشنل ادارہ ہے، ابھی نندن نے پاک فوج کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے

لاہور: بھارتی پائلٹ ابھی نندن کا بھارت واپسی سے پہلے نیا ویڈیو پیغام منظر عام پرآیا ہے جس میں اس نے پاک فوج کے پروفیشنلزم کی تعریف کی اور بھارتی میڈیا کو خوب آڑے ہاتھوں لیا۔

بھارتی پائلٹ نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ وہ ایک ٹارگٹ ڈھونڈنے کی کوشش کر رہا تھا جس پر پاکستان ایئر فورس کے جہاز نے اس کا جہاز گرایا۔ جب جہاز ٹوٹا تو میں نے اجیکٹ کیا، میں نیچے گرا تو وہاں بہت زیادہ لوگ تھے جو بہت زیادہ پرجوش تھے جو میرے پیچھے آئے، میں نے جان بچانے کیلئے اپنا پستول پھینک کر وہاں سے بھاگنے کی کوشش کی لیکن عوام نے مجھے پکڑ لیا اسی وقت پاک فوج کے 2 جوان آئے جنہوں نے مجھے عوام سے بچایا۔

ابھی نندن نے مزید کہا کہ پاک فوج کے جوان اسے اپنی یونٹ میں لے کر گئے جہاں اسے فرسٹ ایڈ دی گئی جس کے بعد ہسپتال میں اس کا معائنہ بھی ہوا۔

بھارتی پائلٹ نے اپنے ملک کے میڈیا کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ انڈین میڈیا آگ اور مرچ لگاتا ہے جس کے بہکاوے میں لوگ آجاتے ہیں۔ میں نے پاک فوج کے ساتھ ٹائم گزارا ہے ، پاکستان کی فوج بہت ہی پروفیشنل ادارہ ہے جس کے رویے سے بہت متاثر ہوا ہوں۔

۔۔۔ بھارتی ونگ کمانڈر ابھی نندن کا ویڈیو پیغام دیکھیں ۔۔۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close