Featuredدنیا

مودی سرکار نے پلوامہ حملہ الیکشن جیتنے کے لیے کروایا، سابق بی جے پی رہنما کا دعویٰ

نئی دلی: بھارت کی ہندو انتہا پسند جماعت بی جے پی کے ایک سابق رہنما نے ثبوت کے ساتھ دعویٰ کیا ہے کہ پلوامہ حملہ مودی سرکار نے الیکشن جیتنے کے لیے خود کروایا۔

پلوامہ حملہ بھارت کا اپنا ڈرامہ تھا، اس پر حکمران جماعت بی جے پی کا اپنا ہی سابق رہنما نیا ثبوت لے آیا اور ہندو انتہا پسند جماعت کے دو رہنماؤں کی آڈیو ٹیپ جاری کر دی۔

آڈیو ٹیپ جاری کرنے والے کا نام اوی دندیا ہے، اس کی انٹرنیٹ پر جاری کردہ آڈیو میں بی جے پی رہنماؤں کی گفت گو موجود ہے۔

آڈیو ٹیپ میں ایک شخص کہہ رہا ہے کہ الیکشن جیتنے کے لیے جنگ کرانا ضروری ہے، گفتگو میں شریک خاتون سوال کرتی ہے کہ بغیر وجہ کے جنگ کیسے کرائيں گے، انہیں بتایا جاتا ہے کہ فورسز کے جوانوں کے معاملے پر دیش بہت جذباتی ہے، یہی گڑ بڑی کرانا ہو گی۔

جس پر خاتون رہنما جواب دیتی ہے کہ بارہ تیرہ فروری تک پیسے پہنچا دیں گے تو یہ کام ہو جائے گا۔

یاد رہے کہ 14 فروری کو مقبوضہ کشمیر کے ضلع پلوامہ میں بھارتی فوج کے کانوائے پر ہونے والے کار خودکش حملے میں 50 کے قریب فوجی ہلاک ہوئے تھے۔

بھارتی حکمرانوں اور میڈیا نے بغیر کسی تحقیقات کے پلوامہ حملے کا ملبہ پاکستان پر ڈال دیا جس کا پاکستان نے دو ٹوک جواب دیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close