Featuredسندھ

بلاول کی تقریر پر عمران خان کی تنقید چھوٹا پن ہے، ابھی انہیں قومی سیاست کرنا نہیں آئی، خورشید شاہ

سکھر: پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے وزیراعظم عمران خان پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلاول کی تقریر پر عمران کی تنقید چھوٹا پن ہے، بدقسمتی سے ابھی انہیں قومی سیاست کرنا نہیں آئی۔ سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلاول کی انگریزی میں تقریر پر عمران کی تنقید چھوٹا پن ہے، بدقسمتی سے ابھی انہیں قومی سیاست کرنا نہیں آئی ہے، ان کو تقریر اس لئے سمجھ نہیں آئی کیونکہ وہ پارلیمنٹ آتے ہی نہیں۔

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو کی تقریر مستقبل کی حکمت عملی پر تھی جو عمران خان کو سمجھ نہیں آئی، کابینہ میں جو فیصلے کرتے ہیں وہ کسے خوش کرنے کیلئے کرتے ہیں، ہم نے ہمیشہ سیاسی اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوشش کی ہے۔ بھارت کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ بھارتی شکست کی وجہ وہاں کے سیاست دانوں کا ایک نظریئے پر نہ ہونا ہے بھارت میں 2 نظریئے ہیں، مودی جنگ جبکہ دوسرے امن چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ایک طرف بلاتی ہے دوسری طرف ان کا لیڈر تنقید کرتا ہے، عمران خان کے متنازع رویئے کے باوجود پارلیمنٹ میں ایک لفظ نہیں کہا، یہ دہرا معیار ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close