Featuredپنجاب

جنوبی پنجاب، بدنام زمانہ چھوٹو گینگ کے 20 کارندوں کو 18، 18 مرتبہ سزائے موت

ملتان: انسداد دہشت گردی عدالت نے چھوٹو گینگ کے خلاف فیصلہ سناتے ہوئے اس کے 20 کارندوں کو 18، 18 مرتبہ سزائے موت کا حکم دے دیا، ذرائع کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت کے جج خالد محمود نے راجن پور کے بدنام زمانہ چھوٹو گینگ کے خلاف محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ عدالت نے چھوٹو گینگ کے 20 کارندوں کو 18، 18 مرتبہ سزائے موت جبکہ 2 کو کم عمر ہونے پر19، 19 مرتبہ عمر قید کی سزا کا حکم دیا۔

واضح رہے کہ راجن پور اور اس سے ملحقہ کچے کے علاقے میں چھوٹو گینگ نامی جرائم پیشہ گروہ بہت سرگرم تھا، اس گروہ کے کارندے، ڈکیتی، قتل، اقدام قتل اور اغواء برائے تاوان کے علاوہ ملک کے دیگر حصوں سے آنے والے جرائم پیشہ افراد اور دہشتگردوں کو پناہ بھی دیتے تھے، گذشتہ دور حکومت میں گینگ کے خلاف پولیس آپریشن کیا گیا جو کہ ناکام ہوگیا، جس کے بعد فوج کو طلب کیا گیا اور آپریشن کے دوران گھیرا تنگ ہونے پر گینگ کے سرغنہ سمیت دیگر ملزمان نے خود کو قانون کے حوالے کر دیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close