Featuredاسلام آباد

الیکشن کمیشن نے ڈپٹی میئر کراچی ارشد وہرا کو نااہل قرار دے دیا

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے ڈپٹی میئر کراچی ارشد وہرا کو نااہل قرار دے دیا۔ چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا خان کی سربراہی میں الیکشن کمیشن نے ڈپٹی میئر کراچی ارشد وہرا کی نااہلی کے لیے خالد مقبول صدیقی کی درخواست پر پر سماعت کی اور اپنا فیصلہ سنایا۔

الیکشن کمیشن نے ڈپٹی میئر کراچی اور پی ایس پی کے رہنما ارشد وہرا کو نااہل قرار دے دیا، ارشد وہرا کو پارٹی سے منحرف ہونے پر نااہل کیا گیا۔

الیکشن کمیشن کے فیصلے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما سینیٹر میاں عتیق نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کو آج ایک اور فتح نصیب ہوئی، الیکشن کمیشن نے یوسی 49 سے منتخب چیئرمین ارشد وہرا کو نااہل کیا، لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے تحت پارٹی سے منحرف ہونے پر نااہلی ہوئی۔

میاں عتیق کا کہنا تھا کہ فلور کراسنگ کرنا اب آسان نہیں ہوگا، ڈپٹی میئر کراچی سے اور ایم کیوایم پاکستان سے ہوگا۔

واضح رہے کہ ارشد وہرا ایم کیوایم پاکستان کے پلیٹ فارم سے ڈپٹی میئر کراچی منتخب ہوئے تھے تاہم وہ بعد میں پاک سرزمین پارٹی میں شامل ہوگئے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close