Featuredاسلام آباد

وزیراعظم عمران خان کی تنخواہ وزراء سے بھی کم

لاہور: عام طور پر وزیراعظم کی تنخواہ وزراء کے مقابلے میں زیادہ ہوتی ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں وزیراعظم عمران خان کی تنخواہ وزرائے اعلیٰ اور وزراء سےکم ہے؟

وزیراعظم عمران خان کی بنیادی تنخواہ ایک 7 ہزار 280 روپے ہے جب کہ دیگر الاؤنس علیحدہ ہیں۔

وزیراعظم کو مہمانداری الاؤنس 50 ہزار روپے جب کہ ایڈہاک ریلیف الاؤنس 21 ہزار 456 روپے ملتا ہے، ان کو دو مزید ایڈہاک ریلیف الاؤنس ملتے ہیں جن میں سے ایک 12 ہزار 110 روپے اور دوسرا 10 ہزار 728 روپے کا ہے۔

وزیراعظم کی تنخواہ پر 4 ہزار 595 روپے کی ٹیکس کٹوتی کی جاتی ہے جب کہ سیلری سلپ کے مطابق وزیراعظم کو ٹیکس کٹوتی کے بعد ایک لاکھ 96 ہزار 979 روپے تنخواہ ملتی ہے۔

لیکن وزیراعظم کے مقابلے میں وفاقی وزراء کی تنخواہ اڑھائی لاکھ روپے کے قریب ہے جب کہ پنجاب کے وزیراعلیٰ کی تنخواہ 3 لاکھ 50 ہزار روپے ہے۔

وزیراعظم کے مقابلے میں پنجاب کے ایک رکن اسمبلی کی تنخواہ تقریباً دو لاکھ ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close