More share buttons
Share with your friends










Submit
Featuredسندھ

فریال تالپور نے اپنے اکاﺅنٹ سے 50 کروڑ روپے نکلوا لئے ہیں، سینئر صحافی کا دعویٰ

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

کراچی: سینئر صحافی امتیاز چانڈیو نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری کی بہن فریال تالپور نے اپنے اکاﺅنٹ سے 50 کروڑ روپے نکلوا لئے ہیں۔ نجی ٹی وی اب تک نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے امتیاز چانڈیو نے کہا کہ عنقریب فریال تالپور اور آصف زرداری کی گرفتاریاں ہوں گی، فریال تالپور کو جیسے ہی لگا کہ وہ گرفتار ہوسکتی ہیں تو انہوں نے اپنے ڈیفنس کے بینک میں موجود اکاﺅنٹ سے 50 کروڑ روپے نکلوا لئے۔ امتیاز چانڈیو نے کہا کہ فریال تالپور نے 50، 50 لاکھ روپے کرکے یہ رقم نکلوائی اور اس کے بعد اکاﺅنٹ بند کرا دیا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کے بارے میں بات کرتے ہوئے امتیاز چانڈیو نے کہا کہ ان کی شخصیت میں واضح تبدیلی آئی ہے۔ تین روز قبل بلاول نے غیر معمولی پریس کانفرنس میں خود ہی گواہیاں اور صفائیاں دیں، جب وہ سیاست میں آئے تھے تو ان میں لچک تھی اور سمجھتے تھے کہ شاید کسی نے کرپشن کی ہوگی لیکن اب وہ ان لوگوں کے نرغے میں آگئے ہیں جنہوں نے انہیں پٹیاں پڑھائی ہیں، اب بلاول بھٹو ان لوگوں کی صفوں میں شامل ہوگئے ہیں جو کرپشن کا دفاع کرتے ہیں۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
ٹیگز
مزید دیکھیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے