Featuredتجارت

وزیر پیٹرولیم نے گیس کی قیمتوں میں مزید اضافے کا عندیہ دے دیا

اسلام آباد: وزیر پیٹرولیم غلام سرور خان کا کہنا ہے کہ گیس کمپنیوں نے گیس کی قیمتوں میں 147 فیصد اضافے کی سفارش کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں صحافیوں سے غیررسمی گفتگو کرتے ہوئے وزیرپیٹرولیم غلام سرور خان کا کہنا تھا کہ گیس کی قیمتوں میں اضافے کے وقت سلیبز کے تعین میں کوتاہی ہوئی، ہم پہلے بھی اپنی غلطی کا اعتراف کر چکے ہیں، اور اب اس کے ازالے کے لئے صارفین کو اضافی وصولیاں 30 جون تک واپس کردیں گے۔ وزیرپیٹرولیم نے بتایا کہ گیس کمپنیوں نے گیس کی قیمتوں میں 147 فیصد اضافے کی سفارش کی ہے، گیس کی قیمتوں میں اضافہ کیا جائے گا تاہم گیس کی قیمتوں میں 147 فیصد سے کم اضافہ ہوگا۔

غلام سرور خان کا مزید کہنا تھا کہ زیرِسمندر تیل و گیس کی دریافت کے حوالے سے اچھی خبر کی امید ہے، وزیر اعظم نے تین ہفتوں میں خوشخبری دینے کی بات کی ہے، اب تک جو معلومات مل رہی ہیں اس سے توقع ہے کہ بڑا ذخیرہ ملے گا، ابھی ڈرلنگ کا عمل جاری ہے کچھ دن انتظار کرنا ہوگا پھر حتمی اعلان کریں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close