Featuredاسلام آباد

نئے پاکستان کا کالعدم جیش محمد سمیت دہشت گردوں سے کوئی تعلق نہیں، عمران خان

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے برطانوی جریدے کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا ہے کہ پاکستان کا کالعدم تنظیم جیش محمد سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ برطانوی جریدے کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں وزیراعظم نے کہا ہے کہ سرزمین پاکستان میں دہشت گرد تنظیموں کی کوئی جگہ نہیں، پاکستان میں دہشتگرد تنظیموں کے خلاف آج جو کچھ ہو رہا ہےاس سے قبل کبھی نہیں ہوا۔ عمران خان نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے گا، نئے پاکستان میں دہشت گردوں کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔ پلوامہ حملے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر بات کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پلوامہ حملہ مودی کی مسلم مخالف حکومت اور مقبوضہ کشمیر میں ان کی سخت پالیسیوں کا نتیجہ ہے۔

انکا کہنا تھا کہ پلوامہ واقعہ مودی حکومت نے جنگی جنون پیدا کرنے کے لیے استعمال کیا، مودی حملے سے دونوں ممالک کو جنگ کے دھانے پر لے آئے، بھارتی وزیراعظم مودی ایک ہیجان زدہ شخص ہیں، بھارت جنگی جنون میں مبتلا ہے، بھارت کے عام انتخابات سے قبل کچھ ہو سکتا ہے۔ عمران خان نے ملک کی معیشت کے حوالے سے اپنے انٹرویو میں بتایا کہ اس بار پاکستان آخری بار آئی ایم ایف سے رجوع کرے گا، چین نے ہمیشہ پاکستان کے ساتھ تعاون کیا ہے جس پر اس کے شکرگزار ہیں۔ انہوں نے کہا یہ تاثر غلط ہے کہ پاکستان چین کی کلائنٹ (گاہک) ریاست بن چکا ہے، ہم پاکستانی معیشت کو مضبوط بنانے کے لیے پر عزم ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close