Featuredاسلام آباد

بھارتی انتخابات میں بی جے پی الیکشن جیتی تو مسئلہ کشمیر پر مذاکرات کا امکان ہے، وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ انڈین حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی دوبارہ جیت سے مسئلہ کشمیر پر کچھ پیشرفت اور مذاکرات کا امکان ہے۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بھارت میں آئندہ ہونے والے عام انتخابات کے بعد اگر بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اقتدار میں آئی تو امن مذاکرات کے امکانات روشن ہو جائیں گے۔

ان کا کہنا ہے کہ نریندر مودی انتخابات میں جیتے تو پاک بھارت میں بہتری آ سکتی ہے اور مسئلہ کشمیر پر مذاکرات کا امکان ہے۔ تاہم کانگریس اقتدار میں آئی تو وہ بی جے پی کے خوف سے مذاکرات سے ہچکچائے گی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق غیر ملکی صحافیوں سے گفتگو میں وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کے حقوق چھیننے سے متعلق اعلان پر تشویش ہے۔ نریندر مودی اسرائیلی وزیراعظم کی طرح قومی جذبات ابھار کر الیکشن جیتنا چاہتے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close