More share buttons
Share with your friends










Submit
Featuredپنجاب

وزیراعظم کے مشیر عبدالرزاق داؤد کا مہنگائی میں اضافے کا اعتراف

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

لاہور: وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد نے ملک میں مہنگائی میں اضافے کا اعتراف کیا ہے۔ لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ پاکستان آگے بڑھے گا اور رکاوٹیں جلد دور ہوں گی، گزشتہ چند ماہ میں ملکی برآمدات میں بتدریج اضافہ ہوا ہے، آئندہ 2 سے 3 سال میں پاکستان کی برآمدات میں اضافہ ہوگا، دنیا کے متعدد ممالک کے مطابق پاکستانی مصنوعات کا معیار بہتر ہے، یورپ کے بہت سے ممالک کا کہنا ہے کہ پاکستان ابھی آگے جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ملکی برآمدات بڑھانے کیلئے ہمیں مزید محنت کرنا ہو گی، کوشش کررہے ہیں کہ سپلائی چین بہتر ہو جائے۔ مشیر تجارت نے مہنگائی میں اضافے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ اس میں شک نہیں کہ مہنگائی بڑھ گئی ہے، مہنگائی کے بڑھنے کے محرکات کا جائزہ لے رہے ہیں، پاکستان آگے بڑھے گا، ان شااللہ مشکلات جلد حل ہو جائیں گی۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close