Featuredپنجاب

اگر عوام میرے ہاتھ پر ہاتھ رکھیں اور تمام مشکلات دور کرسکتا ہوں، چوہدری نثار

راولپنڈی: سینیئر سیاسی رہنما چوہدری نثار کا کہنا ہے کہ میں دعوے سے کہتا ہوں کہ میں ہر حکومت کا حصہ بن سکتا ہوں۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق یوسی لوہدراں میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ مجھے بہت سی پیشکشیں ہوئیں لیکن میں نے انہیں جھٹلا دیا۔

چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ ذرا سی بات کی تشہیر ہوجاتی اور میں تشہر کا قائل ہوں، جن لوگوں نے نیا شوشہ چھوڑا اور جو مجھے وزیراعلٰی پنجاب بنانا چاہتے ہیں وہی اس بات کا جواب دیں، میں دعوے سے کہتا ہوں کہ میں ہر حکومت کا حصہ بن سکتا ہوں۔

چوہدری نثار کا کہنا تھا کہ کل تک عمراں خان صاحب دوسری پارٹیوں پر تنقید کرتے تھے انہوں نے چند ماہ میں ریکارڈ قرضے لے لیے، معاشرہ تنزلی کا شکار ہے یہاں سب بکتے ہیں اور بک رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: چوہدری نثار کے حلف اٹھانے کی خبروں میں کوئی سچائی نہیں، ذرائع

ان کا کہنا تھا کہ عوام چہرے بدلنے والوں کو قبول کرتے ہیں، حلال اور حرام کی تمیز ختم ہوگئی ہے، میرے والد کہا کرتے تھے کہ ہمارے دور میں برے لوگ انگلیوں پر گنے جاتے تھے اب اچھے لوگ انگلیوں پر گنے جاتے ہیں۔

سابق وزیرداخلہ نے کہا کہ اقتدار کی خواہش نہیں اب روزہ رکھا ہوا ہے آپ یقین کریں جب افطاری ہوگی تو مزہ آئے گا،  سیاست عہدے کے لیے نہیں عوام کے لیے کرتا ہوں، اگر عوام میرے ہاتھ پر ہاتھ رکھیں اور تمام مشکلات دور کرسکتا ہوں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close