Featuredدنیا

پاسداران انقلاب کے ایرانی ڈرون نے امریکی بحری بیڑے کی ویڈیو بنالی

یہ پاسداران انقلاب کو دہشت گرد قرار دینے کا جواب ہے، ایران

تہران: ایرانی ڈرون نے خلیج فارس میں موجود امریکی بحری بیڑے کی انتہائی قریب سے ویڈیو بنالی۔ پاسداران انقلاب کے مطابق یہ امریکا کے پاسداران کو دہشت گرد قرار دینے کا جواب ہے۔

جہاں پرندہ بھی پر نہ مار سکا وہاں ایرانی پاسداران انقلاب کا ڈرون امریکی بحری بیڑے کے ریڈار کو چکما دے کر انتہائی قریب سے اس کی ویڈیو بنا لایا۔

ایرانی ڈرون کی بنائی گئی ویڈیو

ایرانی خبر رساں ایجنسی تسنیم نیوز نے امریکی طیارہ بردار بحری جہاز کی ہائی کوالٹی ویڈیو جاری کی ہے جس میں ایف اٹھارہ طیاروں کے پروں پر لکھے نمبر بھی صاف پڑھے جا سکتے ہیں۔ امریکی جہاز کی ویڈیو ایرانی دیسی ساختہ ڈرون طیارے "ابابیل 3” نے بنائی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا نے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی ایران کو دہشت گرد قرار دے دیا

پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ یہ امریکا کے پاسداران کو دہشت گرد قرار دینے کا جواب ہے۔ ڈوائٹ ڈی آئزن ہاور نامی امریکی طیارہ بردار بحری بیڑہ خلیج فارس میں تعینات ہے۔ کروز میزائل سے لیس بحرہ بیڑے پر تقریباً نوے جہاز اور ہیلی کاپٹرز موجود ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close