Featuredدنیا

دہشت گرد تنظیم داعش کا سربراہ ابوبکر البغدادی پانچ سال بعد منظرعام پر آگیا

ابوبکر البغدادی کو آخری بار عراق کے شہر موصل میں 2014ء میں دیکھا گیا تھا

بغداد: دولتِ اسلامیہ کے سربراہ ابوبکر البغدادی کی پانچ سال بعد ویڈیو منظر عام پر آئی ہے، جس میں وہ شام و عراق میں داعش کی حکومت کے خاتمے کا بدلہ لینے کا اعلان کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: داعش کا سرغنہ ابوبکر البغدادی روپوش ہوگیا، امریکی اور عراقی حکام کا دعوی

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ابوبکر البغدادی کو آخری بار عراق کے شہر موصل میں 2014ء میں دیکھا گیا تھا جب انھوں نے شام اور عراق میں اپنی خلافت کا اعلان کیا تھا۔ نئی ویڈیو میں وہ شام میں اپنے آخری گڑھ باغوز میں شکست کا اعتراف کر رہے ہیں۔

ابوبکر البغدادی

داعش کا کہنا ہے کہ یہ ویڈیو اپریل کی ہے جو الفرقان میڈیا گروپ پر شائع کی گئی ہے۔ روئٹرز کے مطابق بغدادی نے کہا کہ سری لنکا میں ایسٹر حملے باغوز میں شکست کا بدلہ ہیں، اب داعش کا دو افریقی ممالک برکینا فاسو اور مالی کی شدت پسند تنظیموں سے اتحاد ہو چکا ہے۔

ابوبکر البغدادی

البغدادی نے سوڈان اور الجزائر میں ہونے والے مظاہروں کی بات کرتے ہوئے کہا کہ ’ظالموں‘ کا ایک ہی حل ہے جہاد۔ 18 منٹ کی ویڈیو میں انھوں نے شام میں شکست کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ’باغوز کی جنگ ختم ہوچکی لیکن اس جنگ کے بعد بہت سے جنگیں آئی گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close