Featuredسندھ

کراچی میں کالعدم جنداللہ کا مبینہ دہشت گرد خان بادشاہ گرفتار

گرفتار دہشتگرد سی ٹی ڈی کی ریڈ بک میں انتہائی مطلوب دہشتگرد ہے

کراچی: سی ٹی ڈی اور رینجرز نے پراچہ چوک شیر شاہ میں مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کالعدم جنداللہ کے انتہائی مطلوب دہشتگرد خان بادشاہ کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان سندھ رینجرز کے مطابق گرفتار دہشتگرد سی ٹی ڈی کی ریڈ بک میں انتہائی مطلوب دہشتگرد ہے، جو 2007ء میں بھاری مقدار میں اسلحہ وزیرستان سے کراچی لے کر آیا تھا اور وہ بینک ڈکیتیوں کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی سے کالعدم تنظیم جنداللہ کا دہشت گرد گرفتار، خودکش جیکٹ برآمد

دہشتگرد نے مبینہ طور پر 2013ء میں کئی افراد کی ٹارگٹ کلنگ کی جبکہ ڈکیتی کے دوران دو سیکورٹی گارڈز اور ایک پولیس اہلکار کو بھی فائرنگ کرکے قتل اور ایک سیکورٹی گارڈ کوشدید زخمی کیا، وہ 2010ء میں شاہ لطیف ٹاون میں پولیس مقابلے کے دوران فرار ہوگیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close