Featuredاسلام آباد

اپوزیشن جمہوریت کے نام پر اپنی ڈکیتی کو چھپا رہی ہے، یہ لوگ خود بےنقاب ہوجائیں گے، وزیراعظم پاکستان

مشکل وقت کے بعد اچھے دن آنا ہیں، ہم نے پانچ سال میں عوام کو اپنی کارکردگی دکھانا ہے

اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کہا ہے کہ مستعفی وزیر خزانہ اسدعمر دوبارہ کابینہ میں شامل ہورہے ہیں جبکہ کرسی جاتی ہے تو جائے کسی کو این آراو نہیں دوں گا۔ سینئر صحافیوں سے گفتگو میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ بوقت ضرورت ٹیم میں تبدیلیاں کرتا رہوں گا، جتنے اچھے لوگ ہیں ان کو لگا رہے ہیں اور جہاں جہاں سے اچھے لوگ ملیں ان کا تقرر کریں گے مگر جہاں ماہر لوگ نہیں ہوں گے وہاں ٹیکنیکل لوگ لگائیں گے جبکہ وزراء کو بدلنے کا مقصد صرف بیٹنگ آرڈر تبدیل کرنا ہے۔ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی بیرون ملک روانگی سے متعلق سوال پر وزیراعظم نے کہا کہ 8 ماہ میں پارلیمنٹ میں مجھے گالیاں دے کر این آراو مانگا جا رہا ہے لیکن کرسی جاتی ہے تو جائے کسی کو این آراو نہیں دوں گا۔

یہ بھی پڑھیں: 15 سال تک لوگ مذاق اڑاتے رہے، تحریک انصاف کو تانگا پارٹی کہا جاتا رہا، وزیراعظم عمران خان

قانون سازی اور پارلیمان کے حوالے سے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عوام کی فلاح کے لئے 7 بل لا رہے ہیں، اگر اپوزیشن بلوں کی منظوری میں ساتھ دے تو بڑی بات ہوگی، اپوزیشن جمہوریت کے نام پر اپنی ڈکیتی کو چھپا رہی ہے یہ لوگ خود بےنقاب ہوجائیں گے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف پاکستان کا معاشی انڈی کیٹرز دیکھ رہا ہے، مشکل وقت کے بعد اچھے دن آنا ہیں، ہم نے پانچ سال میں عوام کو اپنی کارکردگی دکھانا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close