Featuredاسلام آباد

چاند دیکھنے پر لاکھوں خرچ کرنا کہاں کی عقلمندی ہے، کمیٹی اس کا تو معاوضہ نہ لے، وفاقی وزیر فواد چوہدری

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے ایک بار پھر رویت ہلال کمیٹی اور چاند سے متعلق بیان جاری کیا ہے۔

گزشتہ روز فواد چوہدری کے بیان پر رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان نے برہمی کا اظہار کیا تھا اور وزیراعظم سے اپیل کی تھی کہ وہ دینی معاملات پر اپنے وزرا کو بات کرنے سے روکیں۔

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے اپنے تازہ بیان میں میں کہا ہےکہ علماء کا احترام ہے لیکن پوری دنیا میں ایسے معاملات رضا کارانہ بنیادوں پر ہوتے ہیں، میں نے رائے دی ہے ہر کسی کا متفق ہونا ضروری نہیں۔

یہ بھی پڑھیں: رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس، چیئرمین مفتی منیب الرحمن نے رمضان المبارک کے آغاز سے متعلق

فواد چوہدری نے کہا کہ عید اور رمضان کے چاند پر 36 سے 40 لاکھ خرچ کرنا کہاں کی عقلمندی ہے، کم از کم چاند دیکھنے کا تو معاوضہ نہیں ہونا چاہیے، رویت ہلال کمیٹی کے ممبران چاند تو رضاکارانہ دیکھ لیا کریں۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ چاند دیکھنے پر قومی خزانے سے بھاری رقم خرچ ہورہی ہے، پڑھے لکھے علماء کرام میری تجویز کی حمایت کررہے ہیں، چاند دیکھنے کے لیے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔

فواد چوہدری نے مزید کہا کہ دس سال کا کیلنڈر بن جائے گا تو غیر ضروری اخراجات اور تنازعات سے بچ جائیں گے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close