More share buttons
Share with your friends










Submit
Featuredسندھ

کراچی: ریلوے زمین سے تجاوزات 15 دن میں ہٹانے اور سرکلر ریلوے ایک ماہ میں چلانے کا حکم

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

کراچی: سپریم کورٹ نے کراچی میں ریلوے کی زمین سے تجاوزات 15 دن میں ہٹانے اور سرکلر ریلوے ایک ماہ میں چلانے کا حکم دیا ہے۔ سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں سرکلر ریلوے اور لوکل ریلوے کی بحالی سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔

سماعت کے آغاز پر سیکرٹری ریلوے نے عدالت کو بتایا کہ 10 ایکڑ زمین قابضین سے خالی کرالی گئی ہے، مزید زمین خالی کرا کے سندھ حکومت کے حوالے کردیں گے۔

جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ ریلوے کی زمین خالی کرانے کے لئے 2 ہفتوں سے زیادہ کی مہلت نہیں دیں گے، ایک ماہ میں سرکلر ریلوے اور لوکل ٹرین چلائیں سرکلر ریلوے جہاں سے بھی لے کر آئیں۔

یہ بھی پڑھیں؛ سپريم کورٹ کا کراچی سرکلر ريلوے فوری بحال کرنے کا حکم

جسٹس گلزار احمد نے سیکرٹری ریلوے سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ اس حال میں سو کیسے سکتے ہیں، کبھی شہر کا دورہ کیا ہے، بگھی پر بیٹھ کر جائیں اور جتنی زمین پر تجاوزات ہیں اسے خالی کرائیں۔

جسٹس گلزار احمد نے کہا کہ جن لوگوں نے تجاوزات قائم کی ہیں ان کے پاس ہر قسم کا اسلحہ ہے، ہمارے پاس فوج ہے رینجرز ہے، انہیں استعمال کریں گے۔

جسٹس گلزار احمد نے سیکرٹری ریلوے کو کہا کہ آپ کا ایک ڈی ایس بھاگ گیا جس نے زمین خالی کرانے کی یقین دہانی کرائی تھی۔ عدالت نے ہدایت کی کہ ریلوے کے متاثرین کو وفاق، سندھ حکومت اور میئر کراچی متبادل جگہ فراہم کریں۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
ٹیگز
مزید دیکھیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے