Featuredاسلام آباد

امریکا ایران پر حملہ کرے تو پاکستان کہاں کھڑا ہوگا؟ علی حیدر زیدی کے جواب نے حیران کردیا

اسلام آباد: وفاقی وزیر علی حیدر زیدی نے کہا ہے کہ یہاں بلیک واٹر ہے، ریمنڈ ڈیوس بندے مار کر چلا گیا کوئی بات نہیں کرتا، ان واقعات پر کتابیں لکھی گئی ہیں لیکن یہاں اب بھی بات پردوں میں ہوتی ہے، امریکا ایران پر حملہ نہیں کرسکتا، اللہ نہ کرے کہ ایسا ہو۔

تفصیلات کے مطابق پاک ایران تعلقات پر کانفرنس میں جب وفاقی وزیر علی زیدی سے پوچھا گیا کہ امریکا ایران پر حملہ کرے تو پاکستان کہاں کھڑا ہوگا تو علی زیدی کا کہنا تھا کہ ایسا نہیں ہوسکتا، اللہ نہ کرے ایسا ہو۔

یہ بھی پڑھیں: آصف زرداری نے جو کیا اس پر انہیں ڈاکو والی سزا ہوگی، علی زیدی

علی حیدر زیدی کا مزید کہنا تھا کہ آپ یہ سوال کیوں پوچھتے ہیں، میں پوچھوں گا کہ اگر امریکا سعودی عرب پر حملہ کرے تو پاکستان کو کیا کرنا چاہیئے، یقینی طور پر ہم اپنے ملک کے مفاد کو دیکھیں گے، چاہے کچھ بھی ہو۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں مذہب کو بیچا گیا اور ہم نے اس کو خریدا، بدقسمتی سے ہم ہمیشہ خریدار رہے ہیں، ہمیں تفرقہ بازی سے نکل کر پاکستان کے مفاد کے بارے میں سوچنا ہوگا، میں ایران یا سعودی عرب کا وزیر نہیں ہوں، اپنے ملک کی بات کروں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ یہاں بلیک واٹر تھے، ریمنڈ ڈیوس بندے مار کر چلا گیا، آج کوئی بات نہیں کرتا، ان معاملات پر کتابیں لکھی گئیں لیکن آج بھی بات پردوں میں ہوتی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close