Featuredبلوچستان

کوئٹہ: پولیس موبائل کے قریب دھماکا میں 3 اہلکار شہید، 11 افراد زخمی

کوئٹہ میں دھماکے کے نتیجے میں تین پولیس اہلکار شہید اور 11 زخمی ہوگئے۔  ریسکیو ذرائع کے مطابق کوئٹہ کے علاقے منی مارکیٹ میں پولیس موبائل کے قریب دھماکا ہوا۔

ذرائع کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں 3 پولیس اہلکار شہید جبکہ پولیس ہلکار سمیت 11 افراد زخمی ہوئے۔ سیکیورٹی فورسز اور امدادی ٹیمیں دھماکے کے مقام کی جانب روانہ ہوگئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: گوادر کے فائیو اسٹار ہوٹل پر دہشت گردوں کا حملہ، سیکیورٹی گارڈ شہید

خیال رہے کہ ہفتے کے روز بلوچستان کے ضلع گوادر کے فائیو اسٹار ہوٹل پر 3 دہشتگردوں نے حملہ کردیا تھا جس کے نتیجے میں ایک نیوی اہلکار سمیت 5 افراد شہید اور 6 زخمی ہوگئے تھے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close