Featuredاسلام آباد

کسی بھی بیرونی جارحیت کے خلاف سعودی عرب کے ساتھ کھڑے ہیں، ڈاکٹر محمد فیصل

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا ہے کہ پاکستان کسی بھی بیرونی جارحیت کےخلاف سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے۔ دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں پاکستان نے سعودی عرب میں آئل پمپس پر ڈرون حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان سعودی عرب کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا ہے کہ پاکستان کسی بھی بیرونی جارحیت کے خلاف سعودی عرب کے ساتھ کھڑا ہے اور انسداد دہشت گردی کے لئے سعودی عرب اور اقوام عالم کے ساتھ تعاون کرے گا، پاکستان دہشت گردوں کی تمام صورتوں کی مذمت کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: انصاراللہ یمن کا سعودی تیل کمپنی آرامکو پر ڈرون حملہ

واضح رہے کہ سعودی وزیر توانائی خالد الفالح نے گزشتہ روز بندرگاہ ينبع البحر میں تیل کے پمپنگ اسٹیشن کی پائپ لائن نمبر 8 اور 9 پر دہشت گردوں کی جانب سے دو ڈرون حملوں سے آگاہ کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا تھا کہ حملوں میں کسی قسم کا جانی و مالی نقصان نہیں ہوا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close