More share buttons
Share with your friends










Submit
Featuredدنیا

ہم بنیادی طور پر ایران کے ساتھ جنگ کے خواہشمند نہیں ہیں، مائیک پومپیو

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

ماسکو: امریکا کے سیکرٹری اسٹیٹ مائیک پومپیو نے کہا ہے کہ امریکا، ایران کے ساتھ جنگ نہیں چاہتا لیکن تہران پر مسلسل دباؤ ڈالتے رہیں گے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق ماسکو میں روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں مائیک پومپیو نے کہا کہ ہم بنیادی طور پر ایران کے ساتھ جنگ کے خواہشمند نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم ایران پر واضح کر چکے ہیں کہ اگر امریکا کا مفاد حملے میں ہوا تو ہم یقیناً مناسب انداز میں جواب دیں گے۔ دوسری جانب امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک لاکھ 20 ہزار امریکی فوجیوں کو بھیجنے سے متعلق رپورٹ کو مسترد کر دیا۔ سیکرٹری اسٹیٹ مائیک پومپیو نے دورہ روس کے موقع پر کہا کہ ہم چاہتے ہیں کہ ایران ایک عام ملک کی طرح مظاہرہ کرے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا نے سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی ایران کو دہشت گرد قرار دے دیا

خیال رہے کہ امریکا اور ایران کے مابین جوہری معاہدے کا تنازع کئی عرصے سے جاری ہے۔ امریکا کی جانب سے جوہری معاہدہ منسوخ کرنے اور پھر پاسداران انقلاب کو عالمی دہشت گرد کی فہرست میں شامل کرنے کے بعد دونوں ممالک کے مابین کشیدگی بڑھ گئی ہے۔

واشنگٹن پہلے ہی ایران پر اقتصادی پابندیاں عائد کرچکا ہے لیکن حال ہی میں امریکا نے 52 بمبار ٹاسک فورس اور جنگی بحری بیڑے کو خلیج فارس کی جانب بڑھنے کا حکم دیا۔

ادھر ایران نے تجارتی استثنٰی نہ ملنے پر معاہدے کے فریق ممالک کو 2 ماہ کی مہلت دی تھی کہ اگر وہ جوہری معاہدے سے متعلق تنازع حل کرنے میں ناکام ہوئے تو وہ یورینیم کی افزودگی دوبارہ شروع کر دے گا۔

یورپی ممالک کے وزرائے خارجہ نے ایران پر زور دیا تھا کہ وہ جوہری معاہدے کی پاسداری جاری رکھے۔ چند روز قبل امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جوہری معاہدے پر تنازع حل کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ مذاکرات کے لئے ایران پہل کرے۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
ٹیگز
مزید دیکھیں

متعلقہ خبریں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے