Featuredاسلام آباد

ایران امریکا تنازع کی صورت میں کسی کی حمایت نہیں کریں گے، وزیر خارجہ شاہ محمود

اسلام آباد: وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہاہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان بڑھنے والی کشیدگی پر پاکستان گہری نظر رکھے ہوئے ہے لیکن ہم تنازع کی صورت میں کسی کی حمایت نہیں کریں گے۔

ایکسپریس ٹریبون کے مطابق قومی اسمبلی میں قائمہ کمیٹی برائے امور خارجہ کی میٹنگ کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ تہران اور واشنگٹن کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی پر پاکستان فکر مند ہے، کسی قسم کے بھی تنازعے کے پورے خطے پر منفی اثرات مرتب ہوں گے، اس لیے ہمیں اس پر واضح حکمت عملی بنانی ہوگی۔ شاہ محمود قریشی نے واضح کرتے ہوئے کہا کہ تنازع کی صورت میں پاکستان کسی کا بھی ساتھ نہیں دے گا۔

شاہ محمود قریشی کا بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہو گیا ہے اور واشنگٹن نے اپنا ایئر کرافٹ کیریئر اور بمبار طیارے مشرق وسطیٰ بھیج دیئے ہیں۔ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ایران سمیت مشرق وسطیٰ میں پاکستان کے تمام ممالک کے ساتھ خوشگوار تعلقات ہیں اور ہم نہیں چاہتے کہ ہمارے کسی ملک کے ساتھ تعلقات خراب ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: ہم بنیادی طور پر ایران کے ساتھ جنگ کے خواہشمند نہیں ہیں، مائیک پومپیو

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ قومی مفاد کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنی حکمت عملی تیار کریں گے ، حکومت امور خارجہ سے متعلق معاون کونسل سے مشاورت کرے گی جس میں متعدد لیجنڈ سفارت کار شامل ہیں ۔ان کا کہناتھا کہ یہ بہت ہی نازک معاملہ ہے ، ہم قریب سے حالات پر نظر رکھے ہوئے ہیں ، ایسی حکمت عملی بنانے کی کوشش کریں گے جس سے ہمارے مفادات اور خطے کو ئی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close