Featuredاسلام آباد

ٹوئیٹر پر وزیراعظم عمران خان کی حمایت میں ٹویٹس کے انبار لگ گئے

لاہور: نواز شریف کو 30 سال دیئے اب عمران خان کو بھی وقت دیا جائے کیونکہ وہ ایماندار ہیں، ٹویٹر پر وزیراعظم عمران خان کی حمایت میں ٹویٹس کے انبار لگ گئے، صارفین نے ماضی کے حکمرانوں کی نسبت عمران خان کو ایماندار قرار دیتے ہوئے مکمل بھروسے کا اظہار کیا۔

وزیراعظم عمران خان نے جب سے اقتدار سنبھالا ان کو خراب معاشی حالات کا سامنا کرنا پڑا، جس کے بعد یہ تاثر قائم ہونے لگا کہ عمران خان کی حکومت ناکام ہو چکی ہے۔

وزیراعظم عمران خان کے بارے میں منفی پراپیگنڈا کے خلاف دنیا بھر سے پاکستانیوں نے ٹویٹرس کا انبار کر عمران خان کی حمایت پر ٹرینڈ چلا دیا . گذشتہ رات سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر” قوم کو عمران خان پر بھروسہ ہے” کے عنوان سے ٹرینڈ سرفہرست آ گیا تھا۔

سوشل میڈیا پر وزیراعظم عمران خان کے خلاف چلنے والی پراپیگنڈا کی لہر کے خلاف پاکستان تحریک انصاف کے حامیوں نے بھرپور رد عمل دیا ہے اور اپنے ٹویٹس میں عمران خان پر مکمل بھروسے کا اظہار بھی کیا ہے . ایک صارف نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا

کہ ہمیں عمران خان پر بھروسہ ہے اور انشاءاللہ عمران خان کی قیادت میں پاکستان بہت ترقی کرے گا . قوم وزیراعظم پر اعتماد ہر دن کے ساتھ بڑھتا جا رہا ہے . ایک صارف نے ایک بزرگ خاتون کی ویڈیو ٹویٹ کی جس میں وہ وزیراعظم عمران خان کو بہت دعائیں دے رہی ہیں۔

ایک صارف نے جو بھی حالات ہوں فرق نہیں پڑتا میں صرف ایک چیز جانتا ہوں کہ عمران خان ایماندار ہیں اور میں انہیں آخری سانسوں تک سپورٹ کروں گا۔

یہ بھی پڑھیں: پوری قوم کرپشن اور غربت سے نجات چاہتی ہے مایوس نہیں کریں گے، وزیراعظم عمران خان

ایک صارف نے کہا کہ جب نواز شریف اقتدار میں آئے تو ہمیں نے کہا کہ انہیں وقت دیا جائے، ہم نے نواز شریف کو اپنی زندگی کی کئی دہائیاں دیں، تاہم ہم نے کوئی بھی تبدیلی نہ دیکھی، اب عمران خان کو بھی مکمل وقت اوردیا جائے اور پھر ان کی کارگردگی دیکھی جائے۔

اس کے علاوہ بھی کئی صارفین نے وزیراعظم عمران خان کے حق میں ٹویٹس کیے . اب تک #NationTrustsImranKhan کے نام سے 15 ہزار سے زائد ٹویٹس شئیر کیے جا چکے ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close